قذافی بٹ: ضمنی الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کے لئے گیم چینجر بن گیا۔ 14اکتوبر کو لاہور کی دو صوبائی نشستوں سمیت پنجاب بھر کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں 175 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ن لیگ 162 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تحریک انصاف کو پنجاب میں ن لیگ پر صرف 14 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کا ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کی صورت میں پنجاب حکومت میں دوبارہ حکومت بنانے کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں۔
ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کلین سویپ کیا تو انکی تعداد 173 ہوجائے گی۔ ن لیگ پیپلز پارٹی کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں جاسکے گی۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تحریک انصاف کو اپنی حکومت کو محفوظ رکھنے کے لیے ضمنی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے ن لیگ کی متوقع کامیابی کو روکنا ہوگا۔