تجاوزات کیخلاف آپریشن میں135 کنال اراضی واگزار کروالی گئی

5 Oct, 2018 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

( راؤ دلشاد)مشن کلین لاہور کی مناسبت سے تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا، علامہ اقبال روڑ سے تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا جبکہ پختہ تھڑے اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دھرم پورہ میں ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈی اے کی انسدادِ تجاوزات مہم چوتھے روز بھی جاری رہی،  مہم کےچوتھے روز علامہ اقبال روڑ کے دونوں اطراف میں گرینڈ آپریشن کرکے 190تھڑے، 304 سائز سے بڑے بل بورڈز اور 110 شیڈز کو اتارا گیا،جبکہ متعدد کانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی، انو بھا ٹی کرول میں محکمہ جنگلات کی354 کنال اراضی واگزار کروائی گئی، 2اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک6 ارب مالیت کی 135 کنال اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ اے سی ماڈل ٹاؤن دھرم پورہ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور بھاری مشینری داروغہ والا پہنچادی گئی۔

مزیدخبریں