(علی رامے) پیپرا نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی 55 تعمیراتی کمپنیوں اور فرموں کو بوگس کاغذات، ناقص کام اور معاہدوں پر پورا نہ اترنے کے باعث بلیک لسٹ کر دیا۔
سٹی 42 کے مطابق پیپرا نے سرکاری محکموں کی شکایات پر 55 کمپنیوں اور فرموں کو بلیک لسٹ کیا جن میں سے چند کمپنوں کو عارضی طور پر تین سے پانچ سال تک کے لیے بلیک لسٹ کیا گیا۔ بلیک لسٹ ہونیوالی کمپنیوں نے تعلیم، صحت، پولیس، روڈ سیکٹر، پانی اور دیگر پراجیکٹس پر بے ضابطگیاں کی ہیں، جس میں ایم ایس گل انڑپرائزز، ایم ایس نیو اپیکس وڈ، ایم ایس این آر این جی، ایم ایس محمد اسرار سنز، ایم ایس پینو رانا کارپوریشن، ایم ایس انجیئنرنگ لمیٹڈ، ایم ایس عبدالنعیم اینڈ کمپنی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایس ٹیکسٹائلز، ایم سرور وڈ ورکس، سرکاری ٹھیکدار ایم ایس سعید الیاس رضا، ایم ایس مہتاب انٹر پرائزرز، ایم ایس ورلڈ وائڈ لوجسٹک ، ایم ایس پیرا مڈ ٹیکنالوجی، ایم ایس وائٹل، ایم ایس ڈیلٹا گلوبل سمیت دیگر شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنوں کو تین سے چار سال تک بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کو سرکاری اور پرائیوٹ ٹھیکے دینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔