پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت نے اپنا مقدمہ جیت لیا

5 Oct, 2018 | 11:22 AM

Sughra Afzal

 (حسن علی) اپٹما کی محنت رنگ لے آئی، حکوت نے ملک بھر میں صنعتوں کو گیس یکساں قیمت پر فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے احکامات اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پورے ملک میں صنعتوں کے لئے گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے پر اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے صنعتوں کیلئے توانائی کی ملک بھر میں یکساں قیمت کرنے کا مقدمہ لڑ رہے تھے اور آج وہ اور ان کی پوری ٹیم یہ مقدمہ جیت گئی۔

 ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی صنعت کو گزشتہ پانچ سال میں فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ تھی۔ جس کے باعث پنجاب کی صنعتوں کو نقصان ہو رہا تھا لیکن حکومت نے اپٹما کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ملک بھر میں صنعتوں کو گیس یکساں قیمت پر فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جو اپٹما کی جیت ہے۔

گوہراعجازنے کہا کہ کپتان نے پنجاب کے صنعتکاروں کے دل جیت لیے ہیں۔امید ہے  کہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کیلئے ایسے ہی کام کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں