(سٹی42) وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں اساتذہ کوان کا اصل مقام ملےگا، طلبا کو معیاری تعلیم دینا معاشی و سماجی ذمہ داری بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے ،اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے ان کی عزت و تکریم ہم سب پرواجب ہے، اساتذہ کومعاشرے میں انتہائی اہم مرتبہ ،روحانی والدکادرجہ حاصل ہےطالبعلم کی راہ متعین کرنے میں استاد کاکرداراہمیت کاحامل ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا طلبا کو معیاری تعلیم دیناقومی،معاشی،سماجی ذمہ داری بھی ہے، نئے پاکستان میں ان کو حقوق فراہم کئے جا ئیں گے اساتذہ کو ان کا اصل مقام ملے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہ میرے اساتذہ کی کاوشوں کی وجہ سے میں آج ان کو سلام پیش کر تا ہوں، آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کر نا ہوگا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم اور احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔