چونگی امر سدھو، نون لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 5 افراد زخمی

5 Oct, 2018 | 10:26 AM

Sughra Afzal

(حسن خالد) این اے 131 کے ضمنی الیکشن کی انتحابی مہم کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس میں5 کارکن زخمی ہوگئے، دونوں فریقین نےتھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو کے علاقے میں لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کی ریلی کا ٹاکرا تحریک انصاف کے کارکنوں سے ہوا تو دونوں فریقینوں میں نہ صرف سخت جملوں کا تبادلہ ہوا بلکہ آپس میں گھتم گھتا ہوگئے جس کے نتیجے میں  دونوں جماعتوں کے 5 کارکن زخمی ہوگئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں کو منتشر کیا۔ بعد ازاں رات گئے دونوں جماعتوں کے نامزد امیدوار ہمایوں اختر خان اور خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں کے ہمراہ تھانہ فیکٹری ایریا میں ایک دوسرے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر کر دیں۔

خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے بدنام زمانہ بدمعاش جان محمد عرف جانی نے کارکنوں پر حملہ کیا جسے حکومتی پشت پناہی بھی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتحابی مہم کے ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی صفوں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرے۔

مزیدخبریں