بالی ووڈ فلم لو یاتری کو لاہور میں نمائش کی اجازت مل گئی

5 Oct, 2018 | 09:52 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بھارتی فلم لو یاتری کو پاس کردیا. فلم 5 اکتوبر کو شہر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 تفصیلات کے مطابق امپورٹ پالیسی کے تحت بھارتی فلم لو یاتری کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کرتے ہوئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام شہر لاہور کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ جس کی کاسٹ میں ایوش شرما اور عراقی ماڈل روینہ حسین شامل ہیں۔

لو یاتری فلم ایک تہوار پر ہے جس میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گایا ہوا ایک گانا بھی شامل ہے جبکہ فلم میں اداکار سلمان خان نے مہمان اداکار کا کردار بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں