ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات،تجارت توانائی اوربارڈر مینجمنٹ میں تعاون اور مضبوط تعلقات پر زور

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات،تجارت توانائی اوربارڈر مینجمنٹ میں تعاون اور مضبوط تعلقات پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ نےملاقات  کی،وزرائے خارجہ نے تجارت توانائی اور بارڈر مینجمنٹ میں مزید تعاون کا اعادہ کیا اور پاکستان ایران گہرے اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی۔

  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا وزرات خارجہ پہنچنے پر استقبال کیا ،دونوں وزرا ئےخارجہ نے ملاقات کے دوران پاکستان ایران گہرے اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی، وزرائے خارجہ نے تجارت توانائی اور بارڈر مینجمنٹ میں مزید تعاون کا اعادہ کیا،تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ عوام کے باہمی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔ 

 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و تعاون کے لیے ڈائیلاگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ،ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے باہمی مفاد کے لیے مکمل معاونت کا اعادہ کیا،پاکستانی ایرانی وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی،دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔