ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پرنئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تک پہنچی ، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 366 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،222کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 168 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 75 کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 71 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,514 جبکہ کم ترین سطح 91,536 پوائنٹس رہی ۔