سٹی 42: شہر میں قتل،اقدام قتل،اغوابرائے تاوان کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران1158 وارداتیں رپورٹ ہو ئیں،قتل ، اقدام قتل کی وارداتوں میں غیر قانونی اسلحہ کے استعمال کا انکشاف بھی ہوا۔رواں سال اغوا برائے تاوان کی 9وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، رنجش، عداوت ، لڑائی جھگڑے و دیگر وجوہات پر قتل کی 360وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں سال کے دوران اقدام قتل کی 775وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔قتل کی درجنوں وارداتیں شوٹرز کے ذریعے کی گئیں،پولیس، انویسٹی گیشن ونگ ،او سی یو شوٹرز و دیگر ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام رہے ۔