ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں چھوٹے رینک کے افسران کی کمی، آپریشنل معاملات متاثر

جیلوں میں چھوٹے رینک کے افسران کی کمی، آپریشنل معاملات متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ترقیاتی کمیٹی اجلاس بروقت نہ ہونے سے جیلوں میں چھوٹے رینک کے افسران کی کمی ہوگئی ۔
 جیلوں میں سیٹیں پُرکرنےکیلئے چھوٹے رینک کے افسران اگلے گریڈ کی سیٹوں پر تعینات کردیے گئے ۔ سیکشن 9 کے تحت کنفرم چیف وارڈرز اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی خالی سیٹوں پر تعینات ہوگئے ۔ 

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے آئندہ تعیناتیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی کی وجہ سے چیف وارڈرز کی سیٹیں خالی ہیں ۔چیف وارڈر کی خالی سیٹوں پرسینئر ہیڈ وارڈرز کو تعینات کیا جائے۔چیف وارڈرز کی سیٹیں خالی ہونے سے جیلوں کے آپریشنل معاملات متاثر ہیں