امریکہ کا صدر کون ہو گا، اس خاص بات کی ہر بار سچی فورکاسٹ کرنے والے امریکی پنڈت نے کمیلا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئیاں کردیں۔
10صدور میں سے 9کی درست پیش گوئی کرنے والے امریکی مؤرخ لچ مین نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ ٹرمپ کو شکست ہوگی، 1986کے بعد سے لچ مین کی صرف ایک بار 2000 میں پیش گوئی غلط ثابت ہوئی ، ٹرمپ کی 2016 ء میں جیت کی پیش گوئی کرنے والے تھامس ملر نے بھی اس بار کہہ دیا ہے کہ کملا ہیرس جیت جائیں گی.
امریکی جریدے فارچیو کے مطابق مہم کے آخری مرحلے میں پیش گوئی اچانک ٹرمپ سے ہٹ گئی اور ہیرس کامیاب ہورہی ہیں ۔ایک ہفتہ پہلے جو پیشن گوئیاں ٹرمپ کی طرف جاتی نظر آرہی تھیں ، وہ اب نہیں۔ اب کمیلا ہیرس تقریباً ہر فورکاسٹ اور پریڈکشن میں برتری میں ہے۔
تاریخ دان ایلن لچ مین اپنی پیش گوئی پر قائم ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے یُدھ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔
مورخ لچ مین نے گزشتہ 10 صدارتی انتخابات میں سے 9 کی درست پیش گوئی کی تھی، اب وہ کمیلا ہیرس کوصدر بنتا دیکھ رہے ہیں۔
لچ مین کی واحد غلط پیش گوئی 2000 میں ہوئی جب اس نے کہا کہ ڈیموکریٹ امیدوار الگور وائٹ ہاؤس جائیں گے۔
ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے
حال ہی میں مورخ اور امریکن یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لچ مین نے 13 معیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماڈل بنایا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا موجودہ پارٹی کا صدارتی امیدوار جیت جائے گا یا ہارے گا۔
ان کے ماڈل کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کمیلا ہیرس 2024 میں امریکی انتخابات جیت جائیں گی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق کمیلا ہیرس کی جیت کی پیش گوئی اسی نے کی ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی جیت کا کہا تھا۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنسدان تھامس ملر کی پیشین گوئی کے مطابق، ہیرس ٹرمپ کے خلاف جیت جائیں گی۔