جسٹس منیب اختر جج رہنے کے قابل نہیں، کام کرنے سے روکا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست 

5 Nov, 2024 | 04:36 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  سپریم کورٹ کے جج منیب اختر کو کام کرنے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ شاہجہان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کا نظام غیر فعال کرنے کے مرتکب ہوئے، انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔

درخواست گزار ن وکیل نے عام شہری کی حیثیت سے درخواست دیتےہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس منیب اختر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ  جسٹس منیب اختر متعدد بار ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ  جج کے عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے  سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے تحقیقات کے دوران ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزیدخبریں