عزت مآب جسٹس امین الدین آئینی بینچ کے سربراہ منتخب ہو گئے

5 Nov, 2024 | 04:28 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج  عزت مآب جسٹس امین الدین کو آئینی بینچ کا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ 

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج منگل کے روز ہوا۔ اطلاع ہے کہ جسٹس امین الدین کو سات ارکان کی اک؟ثریت نے منتخب کیا جبکہ اس فیصلہ کی مخالفت میں پانچ ارکان نے ووٹ دیئے۔ جسٹس جمال مندوخیل، پنجاب سے جسٹس عائشہ ملک ، خیبر پختونخواہ سے جسٹس مسرت ہلالی کو بھی آئینی بینچ میں مقدمات سننے کے لئے منتخب  کیا گیا ہے۔  جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی آئینی بنچ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ 

معلوم ہوا ہے کہ پی ٹئی آئی کے جوڈیشل کمیشن میں ارکان شبلی فراز اور عمر ایوب نے عزت مآب جسٹس امین الدین کو آئینی بنچ کا سربراہ بنانے کے خلاف ووٹ دیا۔ 

سپریم کورٹ میں خصوصی آئینی بنچ اور اس بنچ کو تشکیل دینے کے لئے خصوصی جوڈیشل کمیشن پارلیمنٹ آف پاکستان کی منظور کردہ  26 ویں ترمیم کے نتیجہ میں وجود میں آئے ہیں۔ 

آئینی بنچ پاکستان کے قانون دان طبقوں کی طرف سے سامنے لائے گئے یا کسی بھی آئینی تنازعہ، یا آئین کی کسی پروویژن کی تشریح کی ضرورت کے تحت بھیجے گئے معاملات پر سماعت کیا کرے گا۔ اس آئینی بنچ کے قیام کا مقصد سپریم کورٹ میں عام شہریوں کے مقدمات کی سماعتوں میں بار بار آنے والی رکاوٹوں کو دور کر کے مقدمات کی سماعت کی رفتار تیز کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں