کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے،ایس ایس پی محمد نوید

5 Nov, 2024 | 04:18 PM

 عرفان ملک : ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمدنویدکی زیرصدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ہوا۔انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز  نے  شرکت کی ۔
بورڈ میں قتل،اقدام قتل، اغواء،ڈکیتی زیادتی،چیک ڈس آنرودیگر32 مقدمات زیر بحث آئے،بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے،اختیارات سے تجاوز و تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کو وارننگ و شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ۔ 
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔

مزیدخبریں