وقاص احمد : ڈی ایچ اے چوروں کی آماجگاہ بن گیا،گھروں کے بعد اب دفاتر میں بھی چوری کی وارداتیں شروع ہوگئیں۔
ایف آئی آرز کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 کمرشل براڈوے پر دو دفاتر میں بیک وقت چوری کی وارداتیں ہوئیں۔ چور دفاتر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی،قیمتی لیپ ٹاپ اور کروڑوں مالیت کی پراپرٹی دستاویزات چرا کرلے گئے۔تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں دفاتر کی توڑ پھوڑ سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔پولیس نے شہری کاشف علی اور طیب صلاح الدین کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے تاہم ڈی ایچ اے انتظامیہ اور پولیس تاحال چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔شہریوں کا کہناہے کہ ڈی ایچ اے میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔