امانت گشکوری: سپریم کورٹ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی، درخواست اظہر صدیق، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچڑ نے دائر کی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے، سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے،عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا۔