وقاص احمد: شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر باپ، بیٹوں کے قتل کا معاملہ, شاہدرہ پولیس نے قتل کی سہولت کاری کے الزام میں 9 افراد کو حراست میں لے لیا.
تفصیلات کےمطابق زیر حراست 9 افراد مقدمے میں نامزد ملزمان کے رشتے دار ہیں،باپ اور دو بیٹوں کے قتل میں نامزد ملزمان سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہو سکا۔
ہفتے کے روز مخالفین نے پیشی پر آتے ہوئے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کر دیا تھا۔
تہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی جعفر کی مدعیت میں شاہدرہ تھانے میں درج ہے،پولیس کا کہناتھا کہ مقدمے میں نامزد ملزم عرفان، عثمان ،رمضان اور دیگر کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہے۔