ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نظر بندی قانون کے سیکشن تین کو معطلی،پنجاب حکومت نے سپرین کورٹ سے رجوع کرلیا

 نظر بندی قانون کے سیکشن تین کو معطلی،پنجاب حکومت نے سپرین کورٹ سے رجوع کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندیوں کے حوالے سے عدالتی ریلیف دینے کا معاملہ ،، پنجاب حکومت نے نظر بندی قانون کے سیکشن تین کو معطل کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
 ذرائع کےمطابق حکومت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالداسحاق ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے اپیل دائر کریں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ میں کسی قانون کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ عدالت اسے کالعدم کرسکتی ہے، معطل نہیں، نظربندیوں کے قانون کو آئین کا آرٹیکل دس، کے سیکشن تین اور پانچ تحفظ دیتے ہیں، سپریم کورٹ میں نظربندی ایکٹ پر کئی فیصلے ہوچکے ہیں، سپریم کورٹ نے کبھی نظربندی ایکٹ کے سیکشن تین کو غیرآئینی قرار نہیں دیا، سپریم کورٹ میں لاہورہائیکورٹ کے نظربندی کے قانون کے سیکشن تین کو معطل کرنے کا عبوری حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے گزشتہ ہفتےپی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے زینب عمیر سمیت دیگر کی درخواست پر نظربندی قانون کے سیکشن تین کو معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت پانچ دسمبرتک کیلئے ملتوی کررکھی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer