سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں حیرت انگیزاضافہ ، شہری پریشان

5 Nov, 2024 | 10:32 AM

مائدہ وحید: اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سرکاری قیمتوں کے مقابلے میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 100 روپے تک کا فرق دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک اور لہسن جیسے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء بھی سرکاری قیمتوں سے کہیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں۔آلو درجہ اول سرکاری قیمت 65 کے باوجود مارکیٹ میں70 روپے کلو میں فروخت،پیاز سرکاری قیمت 112 جبکہ مارکیٹ میں120 روپے کلو میں فروخت،ٹماٹر سرکاری قیمت94 کی بجائےمارکیٹ میں100 روپے کلو میں فروخت،ادرک سرکاری قیمت 245 کی بجائے بازار میں 250 روپے کلو میں فروخت، لہسن سرکاری نرخ420 کی بجائے بازار میں 435 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ مٹر  سرکاری نرخ240  کی بجائے مارکیٹ میں250 روپے کلو میں فروخت، شملہ مرچ  سرکاری نرخ245 کی بجائے مارکیٹ میں360 روپے کلو  تک مہنگے بیچے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پھلوں میں بھی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ کیلے، سیب، اور انگور سمیت مختلف پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔  کریلا سرکاری قیمت95 کی بجائے مارکیٹ میں100 روپے کلو میں فروخت،بینگن کا سرکاری دام57  جبکہ اوپن مارکیٹ میں60 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔سبز مرچ سرکاری نرخ185 کی بجائے190 روپے کلو میں فروخت،بھنڈی سرکاری قیمت85 کی بجائے بازار میں90 روپے کلو میں فروخت، کیلا درجہ اول سرکاری قیمت 120 جبکہ بازار میں 125 روپے درجن میں فروخت،سیب سرکاری قیمت 170 کی بجائے بازار میں180 روپے کلو میں فروخت  ،امردو کی سرکاری قیمت 120  کی بجائے بازار میں125 روپے کلو میں فروخت  ہو رہے جبکہ انگور سرکاری قیمت 290 کی بجائے بازار میں300 روپے کلو میں فروخت اور آڑو سرکاری قیمت200 کی بجائے260 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روزمرہ کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے اور انہیں روزانہ کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزیدخبریں