ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے امریکی فٹبالر ہلاک

میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے امریکی فٹبالر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاطینی امریکا کے ملک  پیرو  میں میچ کے دوران بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ تیزا ہوا اور طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا۔ میچ رکنے پر کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی گرگئی جس کے بائث کھلاڑی ڈی لا کروز میزا کی فوری طور پر موت  ہوگئی جبکہ  متعدد کھلاڑی زخمی ہوئے۔

 آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک 39 سالہ فٹبالر ہلاک ہوگیا جبکہ 40 سالہ گول کیپر جوآن چوکا لایکٹا اور اور 16 سال کی عمر کے دو نوجوان، اور ایک 24 سالہ کرسٹیان سیزر پٹوئے کاہوانا کو شدید جھلس جانے کےبعد ایلسائڈس کیریئن علاقائی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دفاعی کھلاڑی کو طوفان کی شدت کے ساتھ ہی چلکا کے کوٹو کوٹو اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے ساتھ پچ سے باہر نکل رہے ہیں۔آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً آٹھ کھلاڑی زمین پر گر گئے، 2-0 کا میچ اس سانحے کے پیش نظر فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔

اے پی کے مطابق، علاقے میں شہری دفاع کے مینیجر سیزر راموس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی لا کروز میزا کی موت اس دھاتی کڑا کی وجہ سے ہوئی جو اس نے پہن رکھی تھی۔ اس کی وجہ سے بجلی مقناطیس کی طرح کھنچی چلی آئی