سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد اور مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت  بڑھ گئی

5 Nov, 2024 | 01:01 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہو کر وزیراعظم کی ایڈوائس کے ساتھ ایوان صدر بھیجے گئے تمام  6 بلز پر دستخط کر دیئے، قائم مقام صدر مملکت کے دستخط کے بعد  سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 34 کرنے اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کے عہدوں کی میعاد بڑھا کر پانچ سال کرنے کی ترامیم انیکٹ ہو گئیں۔ 

 قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دییئے ہیں۔

قائم مقام صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیے، انہوں نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کیے۔ قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے ہیں۔ 

  

قومی اسمبلی ن اور سینیٹ نے پیر کی شام اور رات کے دوران  آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کرلیے، آرمی، نیول اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے

مزیدخبریں