سٹی42: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نور خان ایئر بیس اسلام آباد پہنچےہیں۔ وہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، ایران اسرائیل تنازع کے تناظر میں عباس عراقچی کے اسلام آباد آنے کو اہم دورہ تصور کیا جا رہا ہے۔