عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا 

5 Nov, 2023 | 07:23 PM

عیسیٰ ترین: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا،سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا، نوابزادہ خالد مگسی بی اے پی کے نئے صدر منتخب ہو گئے،صدارت کیلئے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغانے کاغذات جمع کرائے، عبدالکریم آغا کی جانب کاغذات واپس لینے پرنوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں