پولیس کی بڑی کارروائی، پتنگوں کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

5 Nov, 2023 | 06:32 PM

 اسرار خان: شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنادی۔ 

 پولیس نے کارروائی کے دوران پتنگوں کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لطیف اور عبداللہ سے 2000 تیار پتنگیں برآمد  ہوئیں، ملزمان ٹرک میں پتنگیں سپلائی کرنے کا رہے تھے، ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں