موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

5 Nov, 2023 | 06:14 PM

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں مو سم خشک جبکہ جنوب مشرقی  بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔  فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،خانیوال ، اوکاڑہ ، ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔ 
پیر کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں  موسم خشک  اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے   بیشتر اضلاع میں مطلع  ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع  میں سرد رہے گا، تاہم شام یا رات میں وزیرستان، ڈی آئی خان مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر میدانی علاقوں میں  موسم خشک  جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح  میں سرد اور مطلع ابر آلود  رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہاوالدین، جو ہر آباد،فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند /سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے، تاہم رات میں  لیہ اور ڈی جی خان اور گردونوح میں  مطلع جزوی  ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مطلع  ابر آلود رہے گا۔ تاہم    خاران ،کوئٹہ، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں موسم سرد  اور خشک جبکہ مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں