سوزوکی کمپنی نے جی ڈی 110 کی نئی قیمت جاری کردی

5 Nov, 2023 | 05:18 PM

ویب ڈیسک: پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کمپنی سازوں کی قیمتوں میں کمی کو صارفین کی جانب سے خوش آمدید کہاگیا، تاہم اب  سوزوکی نے بھی اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل جی ڈی 110 کی نئی قیمت جاری کر دی ہے۔کمپنی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت پاکستان میں 3 لاکھ 52 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

 سوزوکی جی ڈی 110 ایس صارفین میں اپنی فیول ایوریج کے باعث مقبولیت کا الگ مقام رکھتی ہے ۔

مزیدخبریں