حسن علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

5 Nov, 2023 | 12:54 PM

(ویب ڈیسک)  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایک روزہ کرکٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر حسن علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ حسن علی ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے  بائیسویں پاکستانی باؤلر بن گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ 2023 کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجام دیا۔ انہوں نے ڈیوون کونوے کی وکٹ حاصل کر کے ایک روزہ کرکٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔ حسن علی نے 64  اننگز میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔


 

مزیدخبریں