گندم کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

5 Nov, 2023 | 10:39 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) گندم کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی وریسرچ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، پاسکو اور صوبوں کے پاس گندم کا 69لاکھ 34 ہزارٹن سٹاک ظاہر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہاگیا کہ پاسکو 17 لاکھ 80 ہزار ٹن، پنجاب 40 لاکھ 21 ہزارٹن ، سندھ 8لاکھ 17 ہزارٹن، خیبر پختونخوا 2 لاکھ 27 ہزارٹن اور بلوچستان نے 89 ہزار ٹن سٹاک رپورٹ کیا ہے جو مئی 2022 تک کی ملکی ضروریات کیلئے کافی ہے۔

جبکہ نئی فصل مارچ کے آخر میں مارکیٹ آنا شروع ہو جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کے اعتماد دینے سے بھی شعبہ نے گندم کی درآمد شروع کی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت تک 7لاکھ ٹن سے زیادہ گندم ملک میں آچکی ہے جبکہ 12ٹن مزید گندم درآمد کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق گندم کی قیمتیں جو کہ ایک مہینے پہلے 4800 روپے فی من پر تھیں وہ کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے فی من پر رپورٹ ہورہی ہیں۔گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود ہیں جس سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے گی اور اس کی قوت خرید بھی بہتر ہوگی۔ 

مزیدخبریں