رائیونڈ، عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج اختتام پذیر ہوگیا

5 Nov, 2023 | 09:52 AM

 (عابد چوہدری) رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ تبلیغی اجتماع کی دعا مولانا ابراہیم دیولہ نے کروائی۔

 مندوبین کے انخلاء کیلئے ٹریفک وارڈن کی جانب سے راستوں پر مزید سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

 رائیونڈ کو آنے والے تمام تر راستے بند کر کے یکطرفہ چلا دیا گیا ہے۔ مندوبین کیلئے رائیونڈ سے کراچی تک گرین لائن ٹرین سپیشل چلائی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ سالانہ اجتماع میں شرکت کیلئے پاکستانی علماء کرام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی 10 سے زائد علماء کرام پہنچے تھے، سالانہ تبلیغی اجتماع جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد شروع ہو کر آج اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

مزیدخبریں