ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی میں پاکستان ایئرفورس ٹریننگ بیس پر امن دشمنوں کا وار ناکام، کلیئرنگ آپریشن مکمل، 9 دہشتگرد ہلاک

PAF training airbase Mianwali, Attack on Mianwali Airbase, All terrorists killed who attacked Mianwali Airbase, ISPR< City42, Combing Operation, Clearing Operation, PAF
کیپشن: میانوالی: ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس پر حملہ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 9 دہشتگرد ہلا ک کر دیئےک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان ایئرفورس ٹریننگ بیس میانوالی پر امن کے دشمنوں کا وار ناکام بنانے کے بعد کلیئرنگ اور کومبِنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ ائیر بیس پر حملہ کرنے کی مذموم کوشش کرنے والے تمام  9 دہشتگردوں ہلاک کر دیا گیا۔

 سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر حملہ کی جسارت کرنے والے دہشتگردوں  کو حملے کا  منہ توڑ جواب دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا گیاہے اور اس دوران تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جب کہ ائیر بیس پر ناکام حملے کے بعد  تمام محلقہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر کلیئر نس آپریشن کیا گیا۔

 دہشتگردوں نے علی الصبح میانوالی ایئربیس پر حملے کی کوشش کی ، ایئربیس پر متعین دستوں نے فوری اور موثر کارروائی کر کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا.

 آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، دہشتگردوں کے ناکام حملے میں 3 گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا۔ یہ تینوں طیارے نان آپریشنل تھے۔

مسلح افواج کی جانب سے آپریشن کا فوری، پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں، اور کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد امن کے دشمنوں نے اچانک رات کی تاریکی میں میانوالی ائیربیس کر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی۔