ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سیمی فائنلسٹ؛بھارتی جرنلسٹوں کو حقیقت کا ادراک ہونے لگا

Vikrant Gupta , City42 پاکستان سیمی فائنلسٹ؛بھارتی جرنلسٹوں کو حقیقت کا ادراک ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بھارت کے صف اول کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا بھی آئی سی سی ورلڈکپ سیمی فائنل کی چار ممکنہ ٹیموں میں  پاکستان کو جگہ دینے پر مجبور ہو گئے۔

ورلڈکپ کے حوالے سے ہونے والے ایک شو میں وکرانت گپتا نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج نیوزی لینڈ سے پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو کہ پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی اننگز نے سعید انور کی یاد دلا دی، فخر زمان کو  سینچری کرکے اسے مزید بڑا کرنے کا تجربہ ہے، آج میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے 2 قیمتی پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل پر ایک بار پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے اور رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔

 نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے زیادہ ہے اور سری لنکا سے فتح کی صورت میں وہ 10 پوائنٹ کے ساتھ مزید بہتر ہوجائےگا، پھر پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ بہت بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

 افغانستان بھی لاسٹ فور کی دوڑ میں شامل ہے، افغانستان 8 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے لیکن اس کے دو میچ باقی ہیں، اگر وہ دونوں ہار گیا تو 8 پوائنٹ پر ٹورنامنٹ کا اختتام کرےگا لیکن اگر ایک میچ بھی جیتا تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنےکا انحصار رن ریٹ پر ہوگا جس میں وہ کافی پیچھے ہے۔