موسم کے تیور بدل گئے،پنجاب میں مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

5 Nov, 2022 | 08:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،موسمی ذرائع نے ٹویٹ کیا کہ بارش اور گرج چمک کے ساتھ آج اسلام آباد اور شمال مغربی پنجاب سے ٹکرائیں گے۔  پنجاب کے جن شہروں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے ان میں اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور قریبی علاقے شامل ہیں۔

 دوسری جانب آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔

اسلام آباد سرکل کے اقبال ٹاؤن، کھنہ ڈاک، لوہی بھیر، جی سکس، گولڑہ، جی ٹن ،این پی ایف کے  فیڈرز فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سرکل کے لیاقت باغ ،کیانی روڈ، چاکرہ ،ضیا مسجد، جھنگی اے، بلاک ایف ،بلاک گلستان کالونی کے بھی فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔

تیز آندھی اور طوفان کے باعث متعدد مقامات پر تاروں پر سائن بورڈ اور درخت گرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں