(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،موسمی ذرائع نے ٹویٹ کیا کہ بارش اور گرج چمک کے ساتھ آج اسلام آباد اور شمال مغربی پنجاب سے ٹکرائیں گے۔ پنجاب کے جن شہروں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے ان میں اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور قریبی علاقے شامل ہیں۔
???? Torrential Rain is inducing stormy night in Islamabad/Rawalpindi today. ⛈️ Stay safe, drive carefully and keep distance from electricity poles. ⚠️#Pakweather #WeatherUpdate pic.twitter.com/o0y0Wz3nl7
— PakWeather.com (@Pak_Weather) November 5, 2022
???? Northwest #Punjab i.e #Islamabad, Rawalpindi, Attock, Chakwal, Talagang, Mianwali and nearby areas will see #Rain/#thunderstorms within next 3 hours. ⛈️#Pakweather #WeatherUpdate pic.twitter.com/IHwDiU9HOW
— PakWeather.com (@Pak_Weather) November 5, 2022
دوسری جانب آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ہے۔
اسلام آباد سرکل کے اقبال ٹاؤن، کھنہ ڈاک، لوہی بھیر، جی سکس، گولڑہ، جی ٹن ،این پی ایف کے فیڈرز فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سرکل کے لیاقت باغ ،کیانی روڈ، چاکرہ ،ضیا مسجد، جھنگی اے، بلاک ایف ،بلاک گلستان کالونی کے بھی فیڈرز متاثر ہوئے ہیں۔
تیز آندھی اور طوفان کے باعث متعدد مقامات پر تاروں پر سائن بورڈ اور درخت گرنے کے واقعات ہوئے ہیں۔