(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’’ایک آدمی کو ملک کو انتشار پسند ریاست میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘‘۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’’ایک آدمی کو ملک کو انتشار پسند ریاست میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘‘۔
ملکی ایجنسیوں کے خلاف زہر اگلنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زرداری نے کہا"ایک شخص ملک کو افراتفری میں ڈالنے کے لیے ہر لائن کو عبور کر رہا ہے"،حکومت اداروں پر کسی حملے کو برداشت نہیں کرے گی۔
اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی پرواہ ہے اور نہ ہی اداروں کی کوئی عزت ہے۔ وہ صرف طاقت، طاقت اور صرف طاقت کے بارے میں سوچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء اداروں سے وابستہ ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ 1947 سے ہم نے اداروں کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے تاہم اس بار دشمن نے ہمارے ہی لوگوں کے ذریعے ہم پر وار کیا۔
ہم پاک فوج کی شہادتوں کو نہیں بھول سکتے اور دشمن کی سازش کو بھی ناکام بنا دیں گے۔
ایک دن پہلے خان نے کہا کہ وہ قاتلانہ حملے سے صحت یاب ہونے کے بعد اسلام آباد کی طرف اپنا احتجاجی مارچ دوبارہ شروع کریں گے، کیونکہ ان کے حامیوں نے ملک گیر مظاہرے کیے جس نے بڑی سڑکیں بند کر دیں گئیں ہیں۔