ویب ڈیسک: پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا )نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کردی، پیمرا نے کہاہے کہ کوئی بھی ٹی وی چینل عمران خان کی تقریر یا انٹرویو نشر نہیں کرے گا۔