ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی سے منسوب غیر اخلاقی ویڈیو اصلی یا جعلی؟ بڑی خبر آگئی

Azam Swati video duplicate
کیپشن: Azam Swati
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو فیک ہے،ان سے منسوب فحش ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا۔

یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی جس سے ثابت ہوا ہے کہ ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے، چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات تحریر کر دیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں جعلی وڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھاکہ میری اور میری اہلیہ کی ویڈیو میری اہلیہ کوبغیرکسی نمبرکےفون پر بھجوائی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ وڈیو کوئٹہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز میں ان کے قیام کی ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد میری اہلیہ، بیٹی اور پوتیاں ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer