عمران خان پر حملہ، وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے اہم مطالبہ کردیا

5 Nov, 2022 | 06:36 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعظم کا عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ سے فل کورٹ بینچ بنانےکا مطالبہ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ کمیشن بنایا جائے، فل کورٹ کمیشن کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مذمت کی، میں نے اس واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس ملتوی کر دی تھی،دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ عمران نیازی سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت و تندوستی سے نوازے، اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے ،

ان کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے پر الزام تراشی سے پرہیز کرنا چاہیے، جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دورہ چین میں اللّٰہ کا شکر کہ چار سال کا جمود ٹوٹ گیا، سی پیک اور دوسرے منصوبوں پر بھی پیشرفت ہوئی۔

مزیدخبریں