(ویب ڈیسک)موسم کی طرح سونے نے بھی اچانک کروٹ بدل لی، ملک بھر میں سونے کی قیمت گر گئیں۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا ، ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار 200 روپے ہوگئی ، 10 گرام سونا 257 روپے سستاہو کر قیمت 1 لاکھ 29ہزار 630 روپے ہوگئی ۔
صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ طلب کم ہونے پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1610 روپے ہوگئی ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر مہنگا ہوکر 1681 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔