(ویب ڈیسک)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے کہا عمران خان کی طبیعت سنبھل رہی ہے،48 گھنٹےسے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔اتنی بڑی اہمیت کے حامل شخصیت پر حملہ ہوا اور ابھی تک تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے کہا کہ ڈاکٹرز عمران خان کی ریکوری سے مطمئن ہیں،مدعی ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے جو سابق وزیراعظم بھی ہے،ابھی تحقیقات کا آغاز ہی نہیں ہو ا ہے ،حقیقت اور الزامات میں فرق صرف تحقیقات سے ہی تلاش کیا جاسکتا ہے،آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ،ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ پر حملہ کیا گیا.
ملزم کی ویڈیو کون جاری کررہا ہے ؟ کیا یہ پنجاب حکومت نے جاری کی ؟جس پر الزام لگا ہے اس کے ماتحت کیسے شفاف انکوائری ہوگی ؟ فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہے،48 گھنٹےسے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔