(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے تین اعلیٰ افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے.
سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو تبدیل کرکے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی جی انڈسٹریز لفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو تبدیل کرکے سیکرٹری انڈسٹریز لگا دیا گیا ہے۔
ایم ڈی جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن راو پرویز اختر کو تبدیل کرکے ڈی جی انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔