سرفراز احمد اور اعظم خان گلوکار بن گئے

5 Nov, 2022 | 02:42 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز   احمد اور  بیٹر اعظم خان کی سریلی آواز میں گانا گانے کی ویڈیو مقبول ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز   احمد اور  بیٹر اعظم خان کی سریلی آواز میں گانا گانے کی ویڈیو مقبول ہو رہی ہے۔ویڈیو اعظم خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا رہے ہیں جبکہ سرفراز کے ہمراہ گانا بھی گارہے ہیں۔

دونوں کرکٹرز  نے آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا 'اِک پیار کا نغمہ' گنگنایا جسے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔اس سے قبل بھی سرفراز کی کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں وہ اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیے۔

مزیدخبریں