ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کیس سے جڑے دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز

Arshad Sharif
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صحافی ارشد شریف کے قتل سے جڑے دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے خرم احمد اور وقار احمد کا سفری ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں موجودگی کے دوران خرم احمد کے رابطوں کی تحقیقات ہوگی۔

2022 کے 10 ماہ میں خرم احمد مختصر مدت کےلیے 4 مرتبہ پاکستان آئے جب کہ ارشد شریف 10 اگست کو ملک سے باہر گئے تو خرم احمد پاکستان میں موجود تھے۔دوسری جانب کینیا میں قتل کیے گئے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی۔کینیا میں کیے گئے پوسٹ مارٹم کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کو صرف ایک سے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں۔

کینین حکام کی جانب سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی دی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشد شریف کو بہت ہی قریب سے دو گولیاں ماری گئی تھیں۔