عمران خان پر حملہ؛نواز شریف نےشہباز شریف کواہم ہدایت دے دی

5 Nov, 2022 | 12:50 PM

ویب ڈیسک:  نواز شریف نےوزیراعظم شہباز شریف سےٹیلیفونک رابطہ کیا اور عمران خان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کاوزیراعظم شہباز شریف کوٹیلیفون اور دونوں کا عمران خان کے پاک فوج کے خلاف  ہتک آمیز بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ریاستی دفاعی  اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے،آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے،یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی رسک بن گیا اسکے خلاف کاروائی کررہے ہیں،شہباز شریف نے آج لاہور میں اعلی سطح اجلاس بھی بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق سمیت سینیئر رہنما اجلاس میں شرکت کرینگے ،اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

مزیدخبریں