ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات

Arshad Sharif
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کینیا میں قتل کیے گئے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی۔

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کے حوالے سے کینیا نے شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ پاکستان کے حوالے کردی تھی، اور تحقیقاتی ٹیم وہ شواہد لے کر پاکستان پہنچ چکی ہے۔کینیا میں کیے گئے پوسٹ مارٹم کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف کو صرف ایک سے ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں۔

کینین حکام کی جانب سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی دی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشد شریف کو بہت ہی قریب سے دو گولیاں ماری گئی تھیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا، دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشافات ہوا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو 12 سے 30 سینٹی میٹر کے فاصلے سے 2 گولیاں لگیں، اور دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشیں اسلحہ سے چلائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو کمر کے اوپر لگنے والی گولی سینے کی دائیں جانب سے ہی نکل گئی جبکہ دوسری گولی سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچا۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشی اسلحہ سے چلائی گئیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم نے مزید تحقیق کے لیے باڈی کے مختلف حصوں سے نمونے بھی حاصل کیے۔