ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی بنگلا دیش کیخلاف جیت کیلئے نئی حکمت عملی

5 Nov, 2022 | 12:14 PM

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلہ میں قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کل بنگلا دیش کیخلاف کھیلے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کرنے والے سکواڈ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔  قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے  میچ سے ایک روز قبل پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی  تاکہ آخری میچ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترا جائے۔ 

پاکستان ٹیم کے  بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے لیے پرامید ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ان تک 17 ٹی 20میچز کھیلے جا چکے ہیں، 15 میچز پاکستان جبکہ بنگلہ دیش نے صرف 2 میچ جیت رکھے ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ ٹی 20میچ کھیلے گی۔ 

مزیدخبریں