ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کونسی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟

T20-World Cup Final
کیپشن: T20-World Cup Final
سورس: SportsKabri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا ، آسٹریلیا ، بھارت ، پاکستان،  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کونسی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نےبڑی پیشگوئی کردی۔ 

آئی سی سی کے لیے جاری کردہ اپنے کالم میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے دو فائنلسٹ کے نام بتائے ہیں۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ 'یہ بات حتمی تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلنے جارہا ہے، امید ہے کہ آسٹریلیا گروپ میں بہتر پوزیشن کرلے اور فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے'۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ 'مجھے جنوبی افریقا کی پوزیشن بہت بہتر لگ رہی ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھی کارکردگی اسی کی رہی، یہ ٹیم خطرناک لگ رہی ہے'۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب میں کپتان تھا اور ہمارا سامنا کسی بھی بڑی ٹیم سے ہوتا تھا تو میں لڑکوں سے کہتا اس لمحے سے محظوظ ہو، اسے کسی اور کھیل کی طرح نہ لیں۔

واضح رہے کہ گروپ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر  نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے، آسٹریلیا 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے لیکن رن ریٹ میں نیوزی لینڈ سے پیچھے ہے۔

گروپ ون میں انگلینڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے تو آج سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔