دوست مزاری کو دادا کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پررہنما عطا اللہ تارڑ کا ردعمل

5 Nov, 2022 | 11:45 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کے لیے پرول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کر رہی ہے۔پنجاب حکومت نے دادا کے جنازے میں شرکت کے لئے پرول کے آرڈر جاری کرنے کے بعد معاملے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا ہے۔ تا حال دوست مزاری صاحب کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔ پنجاب حکومت اسرار کر رہی ہے کہ ان کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے گا۔ pic.twitter.com/m3Dw4CGzKW

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 5, 2022

مزیدخبریں