توہین عدالت کیس،عمران خان کی التواء کی درخواست دائر

5 Nov, 2022 | 10:50 AM

Ansa Awais

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں التواء کی درخواست دائر کی۔وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرا موکل افسوس ناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ استدعا ہے کہ مقدمےکو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

مزیدخبریں