ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔احتجاجی ریلی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت شیخ حسن کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
گزشتہ روزقصور میں پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج میں فائرنگ کی گئی جس سےبھگدڑ مچ گئی۔مبینہ طور پر کارکنان نے زبر دستی روڈ کراس کرنے پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا گارڈ پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکریٹری مزمل مسعود بھٹی کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔مقامی پولیس نے سیکورٹی گارڈ سمیت تین نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔